مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بندکیا جائے ، وائٹ ہاؤس میں ایشیائی رہنماؤں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ میانمار میں اقلیتی روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور میانمار آمریت سے جمہوریت کی جانب بڑھ رہا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بندکیا جائے
News ID 1855530
آپ کا تبصرہ